دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کیا، وزیراعظم

دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیسے ممکن ہے یہ، باہر سے تیل مہنگا لے کر سستا بیچیں، دل پر پتھر رکھ کر پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کیا. وزیراعظم شہبازشریف کا گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس ہائی وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ سابق حکومت نے پٹرول قیمت کم کرکے مشکلات پیدا کیں، گوادر میں کام کی رفتار تسلی بخش نہیں، جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، چین کے تعاون سے گوادر سے کراچی ٹرانسپورٹ اب بہتر ہوگی، چینی باشندوں کو بہترین سکیورٹی حاصل ہے. انہوں نے کہا پوری کوشش ہو گی غریب افراد پر مزید بوجھ نہ ڈالاجائے، 8 کروڑ افرادکی 2 ہزار روپے ماہانہ معاونت کی جا ئے گی .

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔