عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور

عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور
کیپشن: عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدت میں نکاح کیس دوسری عدالت کو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف عدت میں نکاح کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا۔

واضح رہے کہ ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کیس ٹرانسفر کے لیے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھا تھا، خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔

عدت میں نکاح کیس کی سماعت اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کریں گے۔ خاور مانیکا نے جج شاہ رخ ارجمند پر اعتراض کیا تھا۔

Watch Live Public News