صحافی کے سوال پرفوادچودھری برہم،کب چھوڑی تھی پی ٹی آئی؟

صحافی کے سوال پرفوادچودھری برہم،کب چھوڑی تھی پی ٹی آئی؟
کیپشن: صحافی کے سوال پرفوادچودھری برہم،کب چھوڑی تھی پی ٹی آئی؟

ویب ڈیسک: فواد چودھری نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کب چھوڑی تھی اور کوئی بریک نہیں لی تھی،لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا تو سب چیزیں بھی پی ٹی آئی کو ملنی چاہئیں سنی اتحاد کو نہیں۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی میں آنے کیلئے پیشرفت ہو رہی ہے۔صحافی کے سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کب چھوڑی تھی؟

صحافی نے سوال  کیا کہ آپ نے سیاست سے بریک لی تھی۔

فوادچودھری نے کہا کہ کوئی بریک نہیں لی تھی، یہاں جیسے بریک ہو رہی ہے آپ کو پتا ہی ہے،سپریم کورٹ نے دو فیصلے کرنے ہیں،ایک پارٹی کو الیکشن میں حصہ میں مخصوص نشستوں میں اتنا ہی حصہ ملا یا نہیں،ایک فیصلہ یہ کرنا ہے کہ پی ٹی آئی وجود رکھتی ہے یا نہیں۔

فوادچودھری نے کہا کہ چیف جسٹس انتخابی نشان لے لیتے ہیں لیکن کہتے ہیں پارٹی کا وجود ہے،لوگوں نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا تو سب چیزیں بھی پی ٹی آئی کو ملنی چاہئیں سنی اتحاد کو نہیں،سنی اتحاد کوئی ایسی جماعت نہیں ہے جسے ساری نشستیں ملیں،ووٹ پی ٹی آئی کو ملا ہے تو نشستیں بھی پی ٹی آئی کو ہی ملنی چاہئیں۔

Watch Live Public News