(ویب ڈیسک ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ۔
واضح رہے کہ صنم جاوید کی تھانہ شادمان نزر آتش کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری 27 مارچ کو منظور ہوئی تھی۔
صنم جاوید کے والد کی جانب سے دو لاکھ مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیے گئے ،جس کے بعد عدالت نے صنم جاوید کی جیل سے رہائی کی روبکار جاری کر دی ۔ عدالت نے صنم جاوید کی تھانہ شادمان کے مقدمہ نمبر 768/23 میں روبکار جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ صنم جاوید کی نو مئی لاہور کے تمام مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے۔ صنم جاوید میانوالی کے دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر میانوالی جیل میں بند ہے۔