عبدالحفیظ شیخ کو 180 سے زائد ووٹ ملیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

عبدالحفیظ شیخ کو 180 سے زائد ووٹ ملیں گے، فواد چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے آج اسلام آباد میں ہونیوالے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوارعبدالحفیظ شیخ کو 180 سے زائد ووٹ ملیں گے جبکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو 155 کے لگ بھگ ووٹ پڑیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ سینیٹ کا انتخاب پی ٹی آئی با آسانی جیت جائیگی، اس انتخاب کے بعد تحریک انصاف ایوان بالا میں سب سے بڑی جماعت ہو گی۔

یاد رہے کہ سینیٹ الیکشن میں انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی 12،12 نشستوں پر الیکشن ہو رہا ہے جبکہ سندھ میں 11 اور وفاق کی 02 نشستوں پر مقابلہ جاری ہے۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ میں سخت مقابلے کی توقع ہے جبکہ خواتین کی نشست پر پی ٹی آئی کی فوزیہ ارشد اور ن لیگ کی فرزانہ کوثر مد مقابل ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔