افغانستان میں فائرنگ سے 3 خواتین صحافی ہلاک

افغانستان میں فائرنگ سے 3 خواتین صحافی ہلاک

ویب ڈیسک: بین الااقوامی میڈیا کی جانب سے سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق جلال آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 خواتین صحافی جاں بحق ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے فائرنگ اور خواتین صحافیوں کے بہیمانہ قتل کی تصدیق کی ہے تاہم  ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ہلاک ہونے والی تینوں خواتین کا تعلق مقامی ٹی وی چینل سے تھا۔ تینوں خواتین صحافیوں کی عمر بیس سے پچیس سال کے درمیان ہے۔

نجی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز ظالمے لطیفی کا اس واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ تینوں خواتین کو اس قت نشانہ بنایا گیا جب وہ ٹی وی سٹیشن سے گھروں کو جارہی تھیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2018 سے ابتک اس طرح کے واقعات میں 10 خواتین صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو چکیں ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔