ویب ڈیسک: پاک فوج نے مظفر آباد کے علاقے پٹہکہ میں کیبل کار کا رسہ ٹوٹنے کے باعث پھنس جانے والے مسافروں کوکامیابی کے ساتھ ریسکیوکر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد کے نواحی علاقے پٹہکہ کے گاؤں منڈگراں میں دریا عبور کرتے ہوئے لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا، یہ کیبل کار دو گاؤں کو آپس میں ملاتی ہے، جس میں سوار ہو کر کچھ مسافر دوسرے گاؤں جارہے تھے کہ راستے میں ہی یہ حادثہ پیش آ گیا ، رسہ ٹوٹنے سے کیبل کار کی سروسز بھی معطل ہو گئیں۔
پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں مدد کی روایت کو قائم رکھتے ہوئے فوری امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔ پاک فوج کے جوانوں اور ریسکیو ٹیموں کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے کیبل کار میں پھنسے مسافروں کو بچا لیا اور ساتھ مرمت کا کام بھی مکمل کیا۔ علاقہ مکینوں نے پاک فوج اور ریسکیو کے عملے کی بروقت کاروائی کو بےحد سراہا۔