معروف گلوکار امجد پرویز انتقال کرگئے

معروف گلوکار امجد پرویز انتقال کرگئے

(ویب ڈیسک ) پاکستان  کے معروف گلوکار امجد پرویز انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف   گلوکار امجد پرویز کی عمر 78 سال تھی ۔ ان کی نماز جنازہ کل لاہور میں ادا کی جائے گی ۔ 

ڈاکٹر امجد پرویز پیشے کے لحاظ سے انجنئیر تھے  ، انہوں نے 1954 میں ریڈیو پاکستان سے بطور چائلڈ آرٹسٹ فنی کیرئیر کا آغاز کیا ۔

  امجد پرویز نے ریڈیو اور پی ٹی وی کے لئے سیکڑوں غزلیں اور گیت ریکارڈ کروائے ، انہیں سال 2000 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا ۔

Watch Live Public News