(ویب ڈیسک ) برفباری اور سردی میں شدت کے باعث لوئر چترال میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع انتظامیہ لوئر چترال نے اسکولز کی چھٹیوں میں 9 مارچ تک توسیع کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بچوں اور اساتذہ کو محفوظ رکھنے کے لیے سکولز کی چھٹیوں میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے. محکمہ تعلیم کے حکم پر نجی اور سرکاری اسکولوں کو 9 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔