اپردیر:برفباری کے باعث سرکاری اسکولوں کےسالانہ امتحانات ملتوی

اپردیر:برفباری کے باعث سرکاری اسکولوں کےسالانہ امتحانات ملتوی
کیپشن: اپردیر:برفباری کے باعث سرکاری اسکولوں کےسالانہ امتحانات ملتوی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع اپردیر میں شدید موسمی صورتحال کے باعث سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے مطابق اپردیر میں برفباری کے سبب آج سے ہونے والے سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے۔حکام کے مطابق بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

امتحانات ملتوی کرنے کا حکم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالرحمان نے تمام اے ڈی اوز، ایس ڈی اوز کو آڈیو میسج کے ذریعےدیا۔

ڈی اے او ایجوکیشن عبدالرحمان خان نے کہا کہ امتحانات ایک ہفتے کے لیے مؤخر کرنے کا حکم دیا گیا ہے کیونکہ شدید برفباری میں امتحانات لینا مشکل تھا۔

 واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سے اب تک 3 دن میں مختلف حادثات میں 31 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوچکے ہیں۔ جبکہ 127 ستائیس مکانات کو نقصان پہنچا۔