ویب ڈیسک:نجی سکولوں نے خلاف قانون جون جولائی کی فیسوں کے وواچرز جاری کردیئے، والدین کا کہنا ہے کہ معاشی تنگ دستی ہے، 2ماہ کی فیس ایک ساتھ کیسے جمع کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی اسکولوں نے صوبائی محکمہ تعلیم کے احکامات ہوا میں اڑادیے اور جون جولائی کی فیسیں فروری اور مارچ میں مانگ لیں۔
کئی نجی اسکولز کی جانب سے جون جولائی کی فیسوں کے وواچرزجاری کردیئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ڈی جی نجی اسکولز نے بتایا کہ والدین سے زبردستی جون جولائی کی فیسیں ابھی سےوصول نہیں کی جاسکتیں.
ڈائیریکٹوریٹ کی جانب سے جون اور جولائی میں ہی فیس جمع کرانے کا سرکلرجاری کیا گیا تھا۔ والدین کا کہنا ہے کہ معاشی تنگ دستی ہے، 2ماہ کی فیس ایک ساتھ کیسے جمع کرائیں۔