طلبہ کیلئےبڑی خبر، تعلیمی ادارے کھولنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری

طلبہ کیلئےبڑی خبر، تعلیمی ادارے کھولنے کا نیا نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس میں سخت ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا کہا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں سموگ کی صورت حال بہتر ہو گئی، وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کئے گئے، بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے، سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ 

سینئر صوبائی وزیر نے حکومتی اقدامات میں تعاون پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور پنجاب حکومت کے تمام اداروں، ای پی اے، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش دی ۔

طلبہ اور اساتذہ کے لئے اہم ہدایات بھی جاری کی گئیں جن کے مطابق طلبہ ، اساتذہ سمیت تمام اسٹاف ماسک پہنے گا، آوٹ دوڑ تمام سرگرمیاں نئے نوٹی فکیشن کے جاری ہونے تک بند رہیں گی، ٹریفک سے بچنے کے لئے چھٹی کے مختلف اوقات کار مقرر کئے جائیں گے، تعلیمی اداروں میں صبح 9 بجے سے پہلے کوئی سرگرمیاں شروع نہیں کی جائے گی۔

حکومت پنجاب کی جانب سےسکول انتظامیہ کو ان احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنانے کا کام سونپا گیا ہے۔

Watch Live Public News