بھارت میں کورونا سے مزید 3 ہزار 417 اموات

بھارت میں کورونا سے مزید 3 ہزار 417 اموات

نئی دہلی(پبلک نیوز) بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3 لاکھ 68 ہزار 147 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 99 لاکھ ہو گئی، ایک دن میں کورونا سے مزید 3 ہزار 417 اموات ہوئیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ 18 ہزار ہو گئی۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست دلی، مہاراشٹر، مغربی بنگال کے بعد اڑیسا میں بھی دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جبکہ کورونا ٹاسک فورس نے مودی حکومت کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا مشورہ دیا ہے۔ دوسری جانب امریکا کے بعد تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جرمنی، برطانیہ اور نائجیریا نے بھی بھارتی شہریوں پر سفری پابندیاں لگا دیں ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔