” قوم کو ووٹنگ نہیں سلائی مشین کی ضرورت ہے“

” قوم کو ووٹنگ نہیں سلائی مشین کی ضرورت ہے“

لاہور(پبلک نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ قوم کو الیکڑانک ووٹنگ مشین کی نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین کی ضرورت ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام بے روزگار ہے، مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور چور کرپٹ نالائق اور نااہل مداری الیکٹریک ووٹنگ مشین کی قوالی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلیکٹد نے عوام کو ریلیف نہیں دینا کیونکہ اُنھوں نے الیکٹریک ووٹنگ مشین سے ووٹ لینے ہیں، عوام سے نہیں، جھوٹے نیازی اور کرائے کے ترجمانوں کی مہنگائی پر پریس کانفرنس کرتے زبان جلتی ہے، ‎عوام ہائے آٹا، ہائے مہنگائی، ہائے بیروزگاری چیخ رہی ہے، حکومت الیکڑانک ووٹنگ مشین بیچ رہی ہے، عمران نیازی الیکڑانک ووٹنگ مشین سے اپنی دیہاڑی لگانا چاہتا ہے، اسے مزدور کی دیہاڑی کی فکر نہیں۔ عمران نیازی کی بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹوں پر نہیں بلکہ ان کے نوٹوں پر نظر ہے۔

‎انہوں نے یہ بھی کہا ووٹ چوری کے مجرموں کا انتخابی اصلاحات کرنا قاتل کو جج بنانے کے مترادف ہے، جب شہباز شریف ان سے انتخابی، پارلیمانی اور معاشی اصلاحات کی بات کر رہا تھا تو کہتے تھے کہ این آر او مانگ رہا ہے، ‎شہباز شریف کو دوبار ناحق گرفتار کیا، پوری مسلم لیگ(ن) کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا، عدالتوں سے میرٹ پر انہیں ضمانت مل گئی اور یہ ثبوت نہ ہونے پر عدالتوں سے بھاگ گئے ہیں، تو اب اپوزیشن ان کے ساتھ بیٹھے؟

رانا ثناء اللہ نے کہا ‎میثاق معیشت کی بات کی تو این آر او؟ فیٹف میں ان سے تعاون کیا تو این آر او؟ اب انتخابی اصلاحات کے فراڈ پر اکیلے بیٹھ کر رؤ۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔