وزارت تعلیم کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا فیصلہ

وزارت تعلیم کا پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا فیصلہ

آسلام آباد ( پبلک نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے پیش نظر وزارت تعلیم کی جانب سے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے کیے گئے فیصلہ کے مطابق پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پیرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل اور مئی کے فیسوں میں بیس فیصد کمی کی جائے۔ فیسوں میں کمی کا اطلاق 8ہزار زائد فیسوں والے اداروں پر ہو گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔