آرمی چیف کی لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نمازِعید

آرمی چیف کی لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نمازِعید
راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا، ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی، آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں، جب کہ پرامن پاکستان کے لیے تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔