اسلام آباد: پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ بھارت کا معاملہ، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے خصوصی طیارے کو بھارتی شہر گووا کے لئے فضاہی روٹ دیا جائے، بھارت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تاحال پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درخواست پر فضائی روٹ فراہم نہیں کیا۔ ذرائع سی اے اے کے مطابق پاکستان سی اے اے نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کو بھارتی شہر گووا ائیرپورٹ جانے کے لیے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ سے بھارتی فضائی حدود استعمال کےآپشن دیے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی شہر گووا میں شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے اجلاس میں شرکت کے لئے کل روانہ ہونگے۔ واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کا اجلاس انڈیا کے سیاحتی شہر گوا میں 4 اور 5 مئی کو منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی شرکت کریں گے۔ یہ 12 سال بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا انڈیا کا دورہ ہو گا جو ایسے وقت میں ہونے جا رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات متعدد متنازع امور کے باعث سرد مہری کا شکار ہیں۔