سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر شہدا کےلواحقین کا اظہار خیال

کیپشن: سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے پر شہدا کےلواحقین کا اظہار خیال

پبلک نیوز: سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سال گزر جانے کے باوجود شہداء کے لواحقین کے دلوں پر لگے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

سانحہ 9 مئی کی پہلی برسی پر شہداء کے لواحقین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی جس طرح بے حرمتی کی گئی وہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
شہید نذیر خان، ستارہ بسالت کی بیوہ کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث تمام شر پسندوں کے خلاف قانونی کاروائی کی اشد ضرورت ہے، شہدا نے اپنی جانیں ملک کے دفاع میں قربان کی ہیں جو ان کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے،جو قومیں اپنے محسنوں کی قدر نہیں کرتیں وہ تاریخ کے صفحوں سے مٹ جاتی ہیں۔

شہید خان اعظم کی بیوہ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم شہیدوں کی قدر ہونی چاہیے،اللہ کی راہ میں جان دینے والے بہت خاص لوگ ہوتے ہیں۔
عالمگیر حسین شہید کی بیوہ نے کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ شہیدوں کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ان کے احسانات کی قدر کریں۔

Watch Live Public News