سپرنٹنڈنٹ سمیت مختلف کلریکل آسامیاں ختم کرنے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا محکموں میں مختلف آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Punjab Government's decision to eliminate various vacancies in departments

ویب ڈیسک: حکومت پنجاب نے سرکاری محکموں کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سرکاری محکموں سے مختلف آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ جس کیلئے ہیومین ریسورس ریفارمز کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں۔ 

سرکاری محکموں سے گریڈ سترہ سمیت مختلف آسامیاں ختم کردی جائیں گی۔ کم عہدے والے ملازمین نجی شعبہ سے ٹھیکہ پر لئے جائیں گے۔ گریڈ سترہ کی سپرنٹینڈنٹ کی آسامی ختم کردی جائے گی۔ 

گریڈ سترہ کی پرائیویٹ سیکرٹری کی آسامی بھی ختم ہوگی۔ اسی طرح گریڈ سولہ کی اسسٹنٹ کی آسامی بھی ختم ہوگی۔ سپرنٹنڈنٹ اور پرائیویٹ سیکرٹری ،اسسٹنٹ  کی جگہ ڈیٹا مینیجر کی آسامی تخلیق ہوگی۔

اسی طرح جونئیر اور سینئر کلرک کی آسامی ختم کرکے ڈیٹا آفیسر کی آسامی تخلیق ہوگی۔ ڈاک رائیڈر کی آسامی بھی ختم کر دی جائے گی۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔