ن لیگ مشاورتی اجلاس،نواز شریف کو دوبارہ صدر بنانےاور نئے سیکرٹری جنرل  کے نام پرغور

ن لیگ مشاورتی اجلاس،نواز شریف کو دوبارہ صدر بنانےاور نئے سیکرٹری جنرل  کے نام پرغور

(ویب ڈیسک ) پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس  ہوا جس میں نواز شریف کو دوبارہ صدر بنانےاور نئے سیکرٹری جنرل  کے نام پرغور کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گیارہ مئی کے جنرل کونسل کے اجلاس پر بھی حکمت عملی طے کی  گئی۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی جانب سے نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنائے جانے کی قرارداد پر بریفنگ دی۔اجلاس میں نئے سیکرٹری جنرل کےلئے بھی مختلف ناموں پر غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں 11 مئی کے جنرل کونسل ایجنڈے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی، حکومتی و پارٹی عہدوں کو الگ الگ کرنے سمیت پارٹی کی مجموعی تنظیم نوپر غور کیا گیا۔

Watch Live Public News