اے ایس پی شہر بانو کی تنخواہ کتنی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

اے ایس پی شہر بانو کی تنخواہ کتنی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
کیپشن: ASP Sheherbano Naqvi
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)لاہور  میں مشتعل ہجوم سے خاتون کی جان بچانے والی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ( اے ایس پی ) شہر بانو نقوی نے اپنی سرکاری تنخواہ اور دیگر مراعات سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کے میزبان نے  اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس شہربانو نقوی سے خصوصی گفتگو کی،  میزبان سہیل وڑائچ نے ان سے سرکاری تنخواہ اور دیگر حاصل ہونے والی مراعات کا سوال کیا ۔

جواب میں اے ایس پی شہر بانو نے بتایا کہ میری سرکاری تنخواہ ایک لاکھ 40 ہزار  روپے ہے ، اس کے علاوہ دیگر مراعات میں ہمیں پیٹرول، الاؤنسز، یونیفارم الاؤنس، سرکاری گاڑی دی جاتی ہے۔

شیربانو نقوی کا کہنا تھا کہ جب سرکار آپ کا اتنا خیال رکھےتو پھر ذمہ داریوں میں کمی کی کوئی چیز نہیں رہ جاتی۔

 واضح رہے کہ حال ہی میں شہربانو نقوی کی شادی اشتر نقوی نامی شخص سے ہوئی ہے تاہم ان کے شوہر کے حوالے سے زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

Watch Live Public News