(ویب ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں دونوں بیٹیوں کی گواہی، دونوں بیٹیوں نے ویڈیو میں اہم بیان دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق ویڈیو بیان میں بشریٰ بی بی کی 2 بیٹیاں قران پاک پر ہاتھ رکھ کر قسم کھا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری والدہ نے عدت گھر میں ہی پوری کی پھر عمران خان سے نکاح کیا۔
دختران بشری بی بی نے کہا کہ اللہ تعالی نے بھی قران میں بتایا کہ عدت میں عورت کی گواہی معتبر ہے۔لوگوں نے والدہ کے خلاف بےبنیاد الزام لگا کر ہمیں مجبور کردیا تنگ آکر بیان جاری کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی میڈیا پر نہیں آ ئیں قران پر ہاتھ رکھ پر قسم کھاکر والدہ کی گواہی دی ہے۔