(ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں، ان کے چاہنے والے نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ سرحد پار بھی ان کے فینز موجود ہیں جس کا اندازہ ان کی نئی وائرل ہونے والی تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈرامہ انڈسٹری میں متعدد سپرہٹ سیریل میں آوٹ سٹینڈنگ اداکاری کرنے والی فیمس ایکٹرس ہانیہ عامر نے فلموں میں بھی منفرد مقام حاصل کیا، اداکارہ کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے کیونکہ سوشل میڈیا پر بھی اپنی ویڈیوز یا تصاویر وہ شیئر کرتی رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایک طرف ان کے سپرہٹ ڈرامے تو دوسری طرف سوشل میڈیا جو ان کی فین فالوونگ میں مزید اضافہ کررہا ہے۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن کو صارفین کافی پسند کررہے ہیں، بھارتی مداح بھی ہانیہ عامر کی حالیہ خوبصورت انسٹاگرام ریل کو پسند کر رہے ہیں۔
بھارتی شائقین کہہ رہے ہیں کہ ہانیہ عامر خوبصورتی کی مظہر ہیں اور شاہ رخ خان کے ساتھ انہیں فلم میں کام کرنا چاہیے، بہت سے بھارتی مداحوں نے ہانیہ عامر کے لیے سرحد پار کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ہندوستانی شائقین کا کہنا ہے کہ وہ یقینی طور پر ایک بین الاقوامی کرش ہیں۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ’’انڈین بہو جلد‘‘۔
علاوہ ازیں بھارتی لڑکیاں بھی ہانیہ عامر کی بڑی مداح ہیں اور ان کے فین پیجز چلا رہی ہیں۔