ہتک عزت کیس:’ ڈرامے میں منفی کردار کا مطلب یہ نہیں کہ میں بری ہوں‘

ہتک عزت کیس:’ ڈرامے میں منفی کردار کا مطلب یہ نہیں کہ میں بری ہوں‘

پبلک نیوز:‌سیشن کورٹ میں علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی کی سماعت ہوئی ، سماعت کے دوران میشا شفیع کی والدہ صبا حمید کے بیان پر جرح ہوئی.

سماعت کے دوران علی ظفر کے وکیل نے صبا حمید کے بیٹے فارث شفیع کا ریپ سانگ کمرہ عدالت میں چلا دیا، وکیل علی ظفر نے صبا حمید سے پوچھا کہ کیا یہ سچ ہے کہ آپ کے بچے خواتین کی عزت کرتے ہیں جس پر انہوں نے کہا جی! میرے دونوں بچے ہر عورت کی عزت کرتے ہیں . وکیل نے کہا کہ ان کے بیٹے نے گانے میں گالیوں کا بے دریغ استعمال کیا جس پر صبا حمید نے کہا میں بھی تو کئی ڈراموں میں منفی کردار ادا کرتی ہوں اسکا یہ مطلب نہیں کہ میں بری ہو، جبکہ میشا کے وکیل کا کہنا تھا کہ فارس شفیع کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے. سماعت کے دوران جج صاحب نے صبا ء حمید سے استفسار کیا کہ جو ویڈیو عدالت میں پلے کی گئی کیا آپکے بیٹے کی ہی ہے جس انہوں نے کہا کہ جی میرے بیٹے کی ہی ہے.

ہتک عزت کیس کے دوران وکیل علی ظفر نے مزید کہا صباء جی! یہ کیریکٹر ہے آپکے بیٹے کا کہ اتنی بے ہودہ ویڈیو بنائی، یہ آپکے بیٹے کی ویڈیو ہے اس میں جسم کے مختلف حصوں کا ذکر کیا گیا ہے جس پر صباء حمید نے کہا یہ ریپ کی قسم ہے جو کہ پوری دنیا میں ایسی ہی ہوتا ہے . صباء حمید سے علی ظفر کے وکیل نے پوچھا کہ آپ خلیل الرحمان قمر کو جانتی ہیں انکے بارے میں زرا بتا دیں، یہ بات ٹھیک ہے کہ انھوں نے کہا تھا کہ آپ جھوٹی خاتون ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ جی کہا تھا لیکن انھوں نے آن کیمرہ معافی بھی مانگی تھی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔