لاہور: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے آج ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک بھر میں یوم شہدائے فلسطین منایا جائے گا، آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست ہی مسئلے کا واحد حل ہے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بے گناہ فلسطینیوں پر حملے رکوانا وقت کی ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف بالکل واضح ہے، مسئلہ فلسطین پر پوری امت کی وحدت کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے معاملے پر اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔