نگران وزیر اعظم کی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

نگران وزیر اعظم کی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع گوادر میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے حملے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہداء نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملے پاکستانی قوم اور اسکے رکھوالوں کے حوصلے کبھی پست نہ کر پائیں گے، پوری قوم دہشتگردی کے اس ناسور کے خاتمے کیلئے اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔