کراچی ( پبلک نیوز) اٹھارا اکتوبر کے شہداء کا دن۔ پیپلزپارٹی نے سترہ اکتوبر کو بڑا سیاسی شوکرنے کا اعلان کردیا۔ مزارقائد کے قریب باغ جناح میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جلسے سے پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرادری ودیگرمرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنان کوکوروناایس پیزپرعمل کرنے کی سخت تاکید کی گئی۔ پیپلزپارٹی نے ڈی سی ایسٹ کواجازت نامے کی درخواست دے دی۔ پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقارمہدی نے درخواست جمع کروائی۔ درخواست میں لائوڈاسیکرز کے استعمال کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے۔