’پانامہ لیکس سے نااہل ہونےوالوں کو پنڈورا لیکس سے بھی خوف آ رہا ہے‘

’پانامہ لیکس سے نااہل ہونےوالوں کو پنڈورا لیکس سے بھی خوف آ رہا ہے‘
لاہور ( پبلک نیوز) وزیر اطلاعت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ حکومت تعمیری ایجنڈے پر گامزن اور اپوزیشن کا ایجنڈا صرف تخریبی اور تنقیدی ہے۔ سیاست سے دور اپوزیشن کو تنقید کے لیے اب کوئی جواز نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان 14 سو ارب کے کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام سے 37 لاکھ گھرانوں کو ریاست کی جانب سے مدد فراہم کی جائے گی۔ پنجاب میں کسان کارڈ کی فراہمی، پندرہ نئی یونیورسٹیوں کے قیام پر کام ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن ہر نان ایشو پر شور شرابا کر کے خود ہی شرمندہ ہو رہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پانامہ لیکس سے نااہل ہونے والوں کو پنڈورا لیکس سے بھی خوف آ رہا ہے۔ اپوزیشن کی فیک نیوز بریگیڈ جھوٹے پراپیگنڈے میں پھر ناکام ہوگی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔