’ عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی ‘

’ عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی ‘
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی۔ سابق وفاقی وزیر و رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر لکھا کہ'حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں عروج پکڑ گیئں ہیں، آج پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے ضلعی صدور اور سیکرٹری جنرلز کا اجلاس منعقد ہو گا، جدوجہد کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے پورا پاکستان تیار ہو جائے ہم نے اس بدترین فاشزم کا مقابلہ کرنا ہے عوام کا فیصلہ عوام کی عدالت کرے گی .' انہوں نے لکھا کہ 6 ماہ میں معیشت تباہ ہو گئی ہے،1100 ارب روپے کا این آر او ان خود کو دے دیا گیا ہے، 6 ماہ میں اداروں کا وقار بری طرح متاثر ہوا، اب کشمیر اور فلسطین پر پالیسیاں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ میڈیا اور سیاسی کارکنوں پر تشدد اور سنسر شپ نظام کا تحفہ ہے، جدوجہد واحد جواب ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔