پبلک نیوز: پنجاب میں آشوب چشم کے کیسز میں کمی واقع ہو نے لگی ہے. تفصیلات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں آشوب چشم کے 506 نئے مریض رپورٹ ہوئے۔ طبی ماہرین کا کہناہے کہ آشوب چشم کے کم کیسز اب ہسپتالوں میں رپورٹ ہو رہے ہیں تاہم انکھوں کے متاثر کرنے والے اس وائرس سےآ نے والوں دنوں میں نزلہ اور بخار کے کیسز رپورٹ ہوں گے. رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں آشوب چشم کے کل تین لاکھ 96 ہزار نو سو 64 مریض رپورٹ ہوئے۔لاہور میں گذشتہ روز آشوب چشم کے 221نئے مریض سامنے آئے۔ بہاولپور میں گذشتہ روز آشوب چشم کے 16منلتان سے 12اور فیصل آباد میں گذشتہ روز آشوب چشم کے 31 نئے مریض سامنے آئے. پروفیسر آف افتھمالوجی لاہور جنرل ہسپتال ڈاکٹر حسین خاقان خان کہتے ہیں کہ گذشتہ دنوں سے آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، آشوب چشم کےمریض فوری طور پر ڈاکٹروں سے علاج کی خاطر رجوع کریں . راولپنڈی میں گذشتہ روز آشوب چشم کا ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ڈاکٹر مسعود شیخ کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کے مریضوں ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق علاج کروائیں کیوںکہ لا پرواہی سے بنیائی بھی متاثر ہو سکتی ہے ، طبی ماہرین کہتے ہیں کہ یہ وائرل انفکیشن آنکھوں کے متاثر کر نے کا عمل سست کر دیے گا اور سردیوں کے اغاز میں گلہ خراب ، ناک بہنا اور بخار جیسی صورتحال پیدا کر دے گا جس کے لیے احتیاط کی ضرورت ہے .