’غربت کے خاتمے کے لیے چین رول ماڈل ہے‘

’غربت کے خاتمے کے لیے چین رول ماڈل ہے‘

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج عالمی برادری کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،غربت کے خاتمے کے لیے چین رول ماڈل ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کا چین میں امداد اور پائیدار ترقی تعاون فورم سے ورچوئل خطاب میں کہنا تھا کہ ترقی پذیرممالک کے لیے غذائی قلت سب سے بڑا مسئلہ ہے،ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وبا نے دنیابھر میں مسائل پیدا کئے،آج عالمی برادری کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،غربت کے خاتمے کے لیے چین رول ماڈل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں احساس پروگرام نے کوروناکے دوران عوامی مسائل حل کرنےمیں مددکی، اب ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔