سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے،وزیراعظم

سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سسٹم تبدیل کرنے میں وقت لگتا ہے،پاکستان میں مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے.

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان پراپرٹی ، ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن ایکسپو 2021 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طبقے کو 70 سال پیچھے چھوڑا گیا اب اسے اٹھانا ہے۔ تعمیراتی شعبے میں ترقی ہورہی ہے۔ کورونا کے دنوں میں آئی یم ایف کو فون کرکے خاص کنسٹرکشن کیلئے مرعات لیں۔ملک میں عام لوگوں کو گھر کی ضرورت ہے، ماضی میں لوگوں کو گھر بنانے کا موقع نہیں ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تمام را مٹیریل موجود ہے،ملک دیہاڑی دار لوگوں کو موقع ہی نہیں ملا کہ اپنا گھر بنا سکیں،اب بینک لوگوں کوہاوس فنانس کیلئے پیسے دیں گے،عام لوگوں کو گھر کی فراہمی کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ اسکیم شروع کی،تاریخ میں پہلی بار عام آدمی کے پاس اپنا گھر ہوگا،قرضہ بینک دے گا، وزیراعظم نے کہا وہ ملک کبھی ترقی نہیں کرسکتا جہاں ایک طبقہ امیر اور زیادہ لوگ غریب ہوں،بھارت میں اس وقت غربت کی انتہا ہے، ماضی میں کبھی غریب طبقے کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں بنائی گئی. وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا کےد وران آئی ایم ایف کو فون کرکے کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے رعایت لی،تعمیراتی شعبے میں تیزی سے ترقی ہورہی ہے،ہماری کوشش غریب طبقے کو اوپر اٹھانا ہے،نیا پاکستان ایک جدوجہد کا نام ہے،کنسٹرکشن سیکٹر میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع ہوتے ہیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔