ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے. آج رات سے منگل تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہوراور گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جھنگ اور فیصل آباد میں بھی بارش متوقع ہے۔ اتوار اور پیر کے دوران دیر، سوات،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد اورہری پور میں بھی بارش کا امکان ہے. دوسری جانب مالاکنڈ، باجوڑ ،پشاور،مردان،چارسدہ ، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ اور وزیرستان میں بھی موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات اور مری میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 3 سے 4 روز کے دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ، بحیرہ عرب سے کم شدت کی مون سون ہوائیں بالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی آج رات سے منگل تک اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال و دیگر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، آج رات سے منگل تک آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان ، اسلام آباد ،راولپنڈی ،مری ، چکوال میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اٹک ، جہلم ،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ میں بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اتوار اور پیر کو دیر ،کوہستان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، ہری پور میں بارش کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ رواں برس ملک میں مون سون بارشوں کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ، طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ہزار سے زائد افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے، ہزاروں افراد زخمی ہوئے جبکہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان موسمی تبدیلیوں کا شکار ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔