چین: بےقابو اسکول بس نے 5 طلباء سمیت 11 افراد کو کچل دیا

چین: بےقابو اسکول بس نے 5 طلباء سمیت 11 افراد کو کچل دیا
کیپشن: چین: بےقابو اسکول بس نے 5 طلباء سمیت 11 افراد کو کچل دیا

ویب ڈیسک: (علی زیدی) چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، چین کے صوبے شان ڈونگ میں ایک اسکول بس نے لوگوں کے ہجوم کو کچل دیا، جس میں پانچ طالب علموں سمیت کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ کئی دیگر زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تائیان شہر میں ایک اسکول کے دروازے پر کھڑے والدین اور طلباء کو بےقابو بس نے کچل دیا۔ 

ریاستی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈرائیور نے گاڑی کا "کنٹرول کھو دیا" اور پولیس نے واقعے کی وجہ جاننے کے لیے اسے حراست میں لے لیا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ آیا واقعہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔

چین کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی کہ بس کے سڑک کے کنارے کھڑے والدین اور بچوں کو کچلنے کے بعد "اب تک، کل 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں (جن میں چھ والدین اور پانچ طالب علم شامل ہیں)"۔ بارہ دیگر کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں جن میں لوگ گاڑی کے نیچے پھنسے دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ افسوسناک واقعہ یہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے لیے طلبا کے اسکول واپس آنے کے چند دن بعد ہوا ہے۔

چین میں جان لیوا ٹریفک حادثات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔ اس سال جولائی میں، پولیس نے کہا کہ وسطی شہر چانگشا میں ایک گاڑی پیدل چلنے والوں کے ایک گروپ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

Watch Live Public News

کونٹینٹ پروڈیوسر