چیمپئنز کپ: کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ رواں ہفتے لئے جانے کا امکان

چیمپئنز کپ: کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ رواں ہفتے لئے جانے کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹیڈ کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ رواں ہفتے لئے جانے کا امکان ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے بعد کھلاڑی لاہور آئیں گے کیونکہ لاہور میں ہی تمام سینٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کا فٹنس  ٹیسٹ کا ہو گا جبکہ اس حوالے سے فٹنس ٹیسٹ کے لئے بلائے گئے کھلاڑیوں کو آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 ستمبر کو تمام سنٹرل کنٹریکٹڈ کھلاڑی لاہور میں رپورٹ کرینگے۔ 7 اور 8 ستمبر کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے جس میں فٹنس ٹیسٹ میں مختلف مشقیں اور جسمانی صلاحیتیوں کی جانچ کی جائے گی۔ 

جبکہ دوسری جانب  ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کئے جا چکے ہیں، فٹنس ٹیسٹ دینے کے بعد کھلاڑی فیصل آباد روانہ ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ البتہ فٹنس ٹیسٹ کے معیار پر پورا اترنے والے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا جائے گا۔

Watch Live Public News