پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول مستعفی

پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول مستعفی
سینٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کیخلاف بیان بازی کرنے والے کریم بخش گبول ایک بار بھی منظر عام پر آگئے ہیں اور انہوں نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی کریم بخش گبول نے استعفیٰ دے دیا ٗ انہوں نے اپنااستعفی اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو بھیج دیا ٗ اپنے استعفے میں کریم بخش گبول نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے حلقے میں ترقیاتی کاموں پر توجہ نہیں دی گئی ٗ ممبر قومی اسمبلی کی جانب سے بھی نظر انداز کیا گیا میں نے اس حوالےسے گورنر سندھ اور بلال غفار ٗ سعید آفریدی کو بھی آگاہ کیا تھا مگر کوئی ایکشن نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ کریم گبول سینٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے باغی رہنما کے طور پر سامنے آئے تھے مگر پھر انہوں نے اپنی پارٹی رہنمائوں کے ساتھ مل کر سینٹ انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کو سپورٹ کیا تھا ٗ وہ سینیٹ انتخابات کے بعد سے منظر سے غائب تھے۔

Watch Live Public News