خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

کائٹہ (پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ آج رات سے شروع ہو نے کا امکان۔ بارشوں کا سلسلہ بدھ کے روز تک جاری رہنے کا امکان۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔ تیز ہواؤں اور بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کسان خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

‎‎ پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700پر دیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔