سپریم کورٹ نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےفیصلےپرلارجربینچ تشکیل دےدیا

سپریم کورٹ نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےفیصلےپرلارجربینچ تشکیل دےدیا
سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے . تفصیلات کے مطابق جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر کیس کی سماعت 2 بجے آج ہی کی جائے گی ، جسٹس اعجاز الاحسن 6 رکنی بینچ کی سربراہی کریں گے۔ بینچ میں سٹس عائشہ ملک ، سٹس مظاہر نقوی، جسٹس منیب اختر، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔ خیال رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ نے تمام ازخود نوٹسز پر کارروائی روکنے کا فیصلہ دیا تھا۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے فیصلے میں حافظ قرآن کو اضافی نمبر دینے پر بینچ بنانے پر اعتراض بھی کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔