ویب ڈیسک : آئی پی ایل 2024 میں مسلسل دوسری دفعہ سلو رن ریٹ پر دہلی کیپیٹلز کے کپتان رشبھ پنت کو24 لاکھ جرمانہ، ٹیم کو 6لاکھ روپے فی کس یا میچ فیس کا 25 فیصد جو بھی کم ہو جرمانہ کیا گیا ہے۔
بھارت کرکٹ کنٹرول بورڈ نے نے آئی پی ایل کے 17ویں سیزن کے 16ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز بمقابلہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز میچ میں سلو رن ریٹ پر کپتان رشبھ پنت اور دہلی کی پوری ٹیم کو سزا سنا دی۔
بی سی سی آئی نے ایک سرکاری ریلیز میں کہا ہے کہچونکہ یہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت سیزن کا ان کی ٹیم کا دوسرا جرم تھا جس میں کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق پنت پر 24 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔ پلیئنگ الیون کے باقی ممبران بشمول امپیکٹ پلیئر، ہر ایک کو انفرادی طور پر 6 لاکھ روپے یا ان کی متعلقہ میچ فیس کا 25 فیصد، جو بھی کم ہو، جرمانہ کیا گیا۔
یادرہے دہلی کیپیٹلز نے اسی مقام پر چنئی سپر کنگز کے خلاف اپنے آخری میچ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھا اور پنت پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔