ویب ڈیسک:سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے ایک اہلکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شراب کے نشے میں دھت نظر آ رہے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ویڈیو میں رپورٹر سوال کرتا ہے’ آج آپ نے کتنی شراب پی ہے؟‘ جس پر پولیس اہلکار شاہد بھٹی کہتے ہیں’ آج میں نے 2 بوتلیں پی ہیں اور اب میں گھر جا رہا ہوں‘۔ رپورٹر نے پولیس اہلکار سےکہا’ آپ نے متعلقہ افسران کو اپنا مسئلہ نہیں بتایا؟‘ جس پر اہلکار کا کہنا تھا’ ہمارے افسران خصوصاً ڈی ایس پی بد تمیز ہیں۔‘ آئی جی پولیس کو پیغام دیتے ہوئے پولیس اہلکار نے کہا’ اللہ اکبر‘۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ اینکر اقرارالحسن نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ رپورٹر نے سی سی پی او اور آئی جی صاحب کا بار بار نام لے کر بھرپور کوشش کی کہ ایک اور شاہد جٹ معرضِ وجود میں آ جائے لیکن اللہ نے عزت رکھی۔
اینکر نے سی سی پی او اور آئی جی صاحب کا بار بار نام لے کر بھرپور کوشش کی کہ ایک اور شاہد جٹ معرضِ وجود میں آ جائے۔ لیکن اللہ نے عزت رکھی ???? https://t.co/eVuF02Xv40
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) April 3, 2024