ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے مصنوعی ذہانت سے چلنے والے سرچ انجن کی خدمات اب مفت نہیں ہوں گی۔
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی گوگل مختلف قسم کے آپشنز پر غور کر رہی ہے، کمپنی اپنے جنریٹیو اے آئی (AI) سے چلنے والے سرچ انجن پر پریمیم فیچرز کے لیے چارج کرنے پرغور کررہی ہے۔
اس اقدام سے گوگل پہلی بار اپنی کسی بھی بنیادی فیچر کو پے وال کے پیچھے رکھے گی، کیونکہ وہ تیزی سے چلنے والی AI سے آمدنی حاصل کرنا چاہتی ہے، البتہ گوگل کا روایتی سرچ انجن مفت رہے گا۔
واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ کے سرچ انجن بنگ میں چیٹ جی پی ٹی کے اضافے کے بعد گوگل نے گزشتہ سال چیٹ بوٹ بارڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
گوگل صارفین کو Gmail اور Docs کے لیے گوگل کے Gemini AI اسسٹنٹ تک رسائی حاصل ہے۔