ویب ڈیسک: ملک میں پیٹرول اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے مہنگائی کی شرح کو مزید بلند کردیا ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان حال کی عوام کی سوچ مفلوج ہوکر رہ گئی ہے کیو نکہ آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ملکی آبادی کے زیادہ تر نوجوان بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے دکھائی دیتے ہیں، اس حوالے سے پی آئی اے کی جانب سے باہر جانے والوں کو اچھی خبر سنائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمرہ زائرین، سعودی رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل مسافروں کی پریشانی کا ازالہ کرتے قومی ایئر لائن نے ریلیف دیا ہے، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائینز کی جانب سے کرایوں میں کمی کردی گئی، سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائد اٹھا سکیں گئے اس کے علاوہ ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11 اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گئے۔
دوسری جانب عمرہ زائرین کے لیے 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک رہے گا، پی آئی اے اکنامی کلاس میں 50 ہزار تک کمی کی گئی۔
لاہور سمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کے لیے اکنامی کلاس کا کرایہ 1 لاکھ 3 ہزار 680 روپے مختص کردیا گیا جبکہ کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کردیا گیا۔