وزیر اعظم عمران خان نے دو اہم اجلاس طلب کرلئے

وزیر اعظم عمران خان نے دو اہم اجلاس طلب کرلئے
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کل دو اہم اجلاس طلب کرلئے۔ نیشنل سیکیورٹی پر اہم اجلاس کل وزیر اعظم ہاؤس طلب کیا گیا اور قومی سلامتی پر اہم اجلاس کل دوپہر تین بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات سمیت سینیئر وزراء شریک ہوں گے۔ اجلاس میں اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت شریک قومی امور پر مشاورت کرے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، قومی سلامتی سے متعلق امور پر غور ہوگا۔ اجلاس میں میں قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔