لاہور ( پبلک نیوز) ترین گروپ کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نذیر چوہان کو منع کیا تھا کہ مذہبی معاملات پر بیان بازی نہ کرے۔ نذیر چوہان اپنی مرضی سے گروپ میں آیا زبردستی نہیں لائے تھے۔ راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ نذیر چوہان نپل والی بوتل سے دودھ نہیں پیتا کہ ہم نے اسے گمراہ کردیا۔ نذیر چوہان جذباتی آدمی ہے۔ گروپ میں بھی ہر وقت جذبات میں رہتا تھا۔ گروپ میں بھی آگے بڑھنے کے لئے بڑے بڑے مشورے دیتا تھا۔ جیسے ہی مذہبی بیان بازی پر نذیر چوہان کی پکڑ ہوئی تو گروپ چھوڑ کر بھاگ گیا۔ ہم سب جہانگیر ترین قیادت میں متحد ہیں۔ راجہ ریاض نے مزید کہا کہ نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی وضاحت کے بعد خاموش ہونے کا کہا تھا۔