واٹس ایپ صارفین کی تمام پریشانیاں ختم، نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین کی تمام پریشانیاں ختم، نیا فیچر متعارف
سان فرانسسکو (ویب ڈیسک) معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے ایک اور زبردست فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن نے اربوں صارفین کو ہر گزرتے دن کے ساتھ کوئی نہ کوئی نئی سہولت دینے اور نیا سے نیا فیچر متعارف کرانے کے عزم کا عہد کر رکھا ہے۔ اس عہد کو نبھانے کے لیے اب نئی سہولت دی گئی ہے۔ یہ نیا فیچر کچھ قبل متعارف کرائے جانے والے فیچر کی نئی کڑی ہے۔ کچھ ماہ قبل واٹس ایپ نے سات دن کے بعد خود بخود میسج غائب ہونے سے متعلق فیچر متارف کرایا تھا، نہ صرف میسج بلکہ تصویریں اور ویڈیوز بھی۔ سنیپ چیٹ کی طرح اب نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا جس کے تحت واٹس ایپ پر میسج، وائس نوٹ، تصویر، ڈاکیومنٹ، ویڈیوز اور آڈیوز ایک بار دیکھنے پر ازخود غائب ہو جائیں گی، پہلے کی طرح گیلری میں محفوظ نہیں ہوں گی۔ یہ فیچر اسی ہفتے تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔