اجوائن کو دودھ کیساتھ ملا کر پینے کے حیرت انگیز فائدے

اجوائن کو دودھ کیساتھ ملا کر پینے کے حیرت انگیز فائدے
ہمیں بچپن سے ہی دودھ پلایا جاتا ہے کیونکہ یہ ہماری جسمانی نشوونما، ہڈیاں اور صحت کے لئے ضروری ہوتا ہے، لیکن بڑھتی عمر کے ساتھ صحت کو مزید غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور آج ہم بات کریں گے اجوائن اور دودھ کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے کیا کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آپ دودھ اور اجوائن سے بہت سارے فوائد حاصل کر سکتے ہیں بس اس کو استعمال کا صحیح طریقہ آپ جانتے ہوں۔آپ کو ایک گلاس نیم گرم دودھ لینا ہے اور اس میں 1 چائے کا چمچ بھنے ہوئے اجوائن کے بیج ڈالنا ہے۔ اجوائن کا دودھ فوراً پینا چاہیے ورنہ اس کے فوائد کم ہوسکتے ہیں۔ آئیے اب دودھ میں اجوائن ملا کر پینے کے فوائد جانتے ہیں۔ اجوائن کو دودھ کے ساتھ پینے سے آپ کا ہاضمہ درست ہوتا ہے۔ اس نسخے میں ایسی خصوصیات ہیں جو ہاضمے کے عمل کو تیز کرتی ہیں۔ اگر آپ رات کو سونے سے پہلے اجوائن کو دودھ میں ملا کر پی لیں تو آپ کی صحت اچھی ہو جاتی ہے۔ کیونکہ یہ آپ کے دماغ کو سکون دے کر آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کو مضبوط کرتا ہے۔ جب آپ کی دماغی صحت بہتر ہوتی ہے تو اس کا اثر براہ راست آپ کے مزاج پر پڑے گا۔ آپ کو تناؤ، پریشانی اور ڈپریشن جیسے مسائل نہیں ہوں گے اور آپ بہتر طریقے سے کام کر سکیں گے۔ بارش کے موسم میں نزلہ اور کھانسی ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن اس سے فوری نجات کے لیے آپ اجوائن کا دودھ دن میں دو بار پی سکتے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔