9 مئی کے واقعہ پرعمران خان نے اعزاز سید کیا کہا تھا؟ صحافی کی تہلکہ خیز خبر

9 مئی کے واقعہ پرعمران خان نے اعزاز سید کیا کہا تھا؟ صحافی کی تہلکہ خیز خبر
کیپشن: Aizaz Syed's news
سورس: Youtube

(مانیٹرنگ ڈیسک) صحافی اعزاز سید نے کہا کہ 9 مئی 2023 کو سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر اٹیک ہوا جو کہ بہت غلط ہوا، لیکن 31 اگست 2014 کو اسلام کے سب سے مقدس ادارے پارلمنٹ پر حملہ کیا گیا، 9 مئی کو پی ٹی آئی کے لوگ موجود تھے۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی اعزاز سید نے کہا پہلے یہ فیصلہ کرلیے کہ پاکستان میں سب سے مقدس ادارہ کونسا ہے؟ کیا سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ ہے؟یا پارلیمنٹ ہے؟ 9 مئی 2023 کو سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر اٹیک ہوا جو کہ بہت غلط ہوا، لیکن 31 اگست 2014 کو اسلام کے سب سے مقدس ادارے پارلمنٹ پر حملہ کیا گیا، یہ اٹیک پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے کیا گیا تھا اس وقت کی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ تالیاں بجا رہی تھی۔

صحافی اعزاز سید نے کہا کہ 2014 میں پارلمنٹ پر اٹیک ہوا تو وہ آپ نے ٹھیک کیا، اسلام آبا میں دہشتگری کی عدالت نے عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر کو کلین چٹ دے دی، اس واقعہ کے شواہد بھی موجود تھے، آپ نے خود ہی ایک غلط کام کی بنیاد رکھی کیونکہ وہ سیاسی اشرافیہ کے خلاف تھی اور جس کی حوصلہ افزائی کی وہ 9 مئی کو خود آپ کے اوپر حملہ آور ہوگیا۔

صحافی اعزاز سید کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی کے لوگ موجود تھے، میں خوداس بات کا گواہ ہوں ، میں نے عمران خان نے سوال کیا تھا کہ جو واقعہ ہوا ہے آپ اس کی مذمت کرتے ہیں؟ جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں رینجرز نے گرفتار کیا تھا جو کہ فوج ہے اس لئے میرے فالوورز نے فوج کو ہی جواب دیا ہے، یہ مجھے دوبارہ گرفتار کریں گے تو دوبارہ اس طرح کا ردعمل آئے گا۔