(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما روف حسن نے کہا کہ پاور اس وقت اسٹیبلشمنٹ کے پاس ہے اس لئے ہم ان سے انگیج کرنا چاہتے ہیں اور بتانا چاہتے ہیں سیاسی مداخلت ختم کردیں آئین اور قانون کے دائرے کے اندر آپریٹ کریں۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرئے ہوئے پی ٹی آئی رہنما روف حسن نے کہا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں تو کہیں گے آپ اپنی ڈومین میں چلے جائیں تاکہ باقی چیزیں آپ سیاسی جماعتوں اور عوام پر پر رہنے دیں، ہمارے دروازے بات چیت کرنے کے لئے پہلے بھی کھولے تھے اور اب بھی، ہم پاکستان کے مستقبل کا سوچ رہے ہیں۔
ہم ایک سیاسی جماعت کے طور پر سوچ رہے ہیں کہ اگر ہماری بات ہوسکتی ہے تو صرف اسٹیبلشمنٹ سے کیونکہ 76 سال سے جو ایشو ایک چل رہا ہے یا یہ ڈائریکٹلی رول کرتے ہیں ڈکٹیٹرشپ جو لاتے ہیں یا ان ڈائریکٹلی یہ کنڑول کرتے ہیں یہ ختم ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ ہماری طرف سے مذاکرات کے لئے دروازے بند نہیں کئے گئے ان کا اگر انٹرسٹ بھی پاکستان کے مستقبل میں ہے تو ان کو خان سے بات کرنی پڑے گی کیونکہ پاکستان کےمستقبل کی کنجی صرف عمران خان کے ہاتھ میں ہے اور آخر بات چیت ہوگی، عارف علوی گذشتہ ملاقات پر میرے ساتھ تھے اور ہم عمران خان سے ملے تھے۔
عمران خان نے ان کو ایک بڑی ذمہ داری سونپی ہوئی ہے، ان کی ذمہ داری اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کر نے کی نہیں ہے، ان کو دوسری پارٹی کی ذمہ داریاں دی گئیں ہیں۔