(ویب ڈیسک)حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگاڑہ کے کزن قائم شاہ راشدی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان، قائم شاہ راشدی نے پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سے ملاقات کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
تفصیلات کے مطابق قائم شاہ راشدی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقعہ پر لیاری کے ایم این اے سردار نبیل گبول بھی موجود تھے ، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے پیر گوٹھ سے تعلق رکھنے والے قائم شاہ راشدی پیر صاحب پگاڑہ کے کزن اور پیر نادر شاہ کے فرزند ہیں۔
قائم شاہ راشدی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کرکے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر رہا ہوں، نثار کھوڑو کا اس موقع پر کہناتھا کہ قائم شاہ راشدی کو پارٹی میں شمولیت کرنے پر ویلکم کرتے ہیں امید کرتے ہیں وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا کردار ادا رہی ہے، عوام کو بے روزگاری اور مھنگائی کا سامنہ ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سندھ حکومت 10 نقاطی منشور پر عمل کرنے کے لئے اقدامات لے رہی ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ سندھ کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا جس میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سمیت عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کے 18ویں ترمیم پر من و عن عمل کرکے وفاق میں 17وفاقی وزارتوں کو ختم کرکے صوبوں کے حوالے کی جائیں، اس مطالبے پہ عمل کرنے سے سے تین سو ارب سے زیادہ وفاقی خزانے پر بوجھ کم ہوگا۔