حرمت حرم کی توہین کرنے والے چھ پاکستانیوں کو سزا سنا دی گئی

حرمت حرم کی توہین کرنے والے چھ پاکستانیوں کو سزا سنا دی گئی
وزیر اعظم پاکستان کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی، چھ پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں تو ہین کا جرم ثابت ہو گیا. تین پاکستانیوں کو دس، دس سال کی سزا سنائی گئی جبکہ تین پاکستانیوں کو آٹھ ،آٹھ سال کی سزا سنائی گئی. دس سال سزا پانے والوں میں انس ، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں جبکہ آٹھ سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہے. مدینہ منورہ کی عدالت نے چھ مجرموں کو بیس بیس ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون بھی ضبط کر لیے. ان مجرموں پروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء سے حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پرُسزا سنائی گئی۔وفاقی وزراء وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔ چئیرمین پاکستان علما کونسل علامہ طاہر اشرفی نے بتایا کہ مسجد نبوی میں نعرے بازی کرنا برا عمل تھا اور ہر مسلمان کا دل غم زدہ اور افسردہ ہوا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔